ایجنسی 21 انٹرنیشنل نے سالانہ تقریب 2022 میں شاندار کامیابیوں کا جشن منایا
سالانہ روایت کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیٹ ایجنسی نیٹ ورک ایجنسی 21 نے لاہور میں ایک شاندار سالانہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام ٹیم ممبران نے شرکت کی۔
اس موقع پر امارت گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر، ڈائریکٹر ایجنسی 21 انٹرنیشنل شرجیل اے احمر، ڈائریکٹر ہاسپیٹیلیٹی فرحان جاوید، گروپ ڈائریکٹر ارسلان جاوید اور ایڈوائزری بورڈ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ہارون اسلم نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے کہا، “بلا شبہ، 2022 امارات گروپ کے لیے ایک تاریخی سال رہا ہے۔ ہم نے نہ صرف اپنے طے شدہ سنگ میل عبور کیے بلکہ ان سے بڑھ کر ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوئے‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں اس موقع پر اپنی محنتی ٹیم کی سال بھر کی شاندار کارکردگی کے لیے شکر گزار ہوں۔ آپ سب کی کاوشوں اور محنت کے باعث ہی یہ کمپنی مزید ترقی اور کامیابی حاصل کرے گی۔‘‘
اس موقع پر ڈائریکٹر ایجنسی 21 انٹرنیشنل شرجیل اے احمر نے کہا، “یہ سال اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ثابت قدمی اور محنت کے نتیجے میں کامیابی کی نئی بلندیاں ملتی ہیں۔ ٹیم ورک اور اجتماعی کوششوں کے ساتھ ایجنسی 21 نے ہدف سے زائد کامیابی حاصل کی۔
کامیابی کے سال کا جشن مناتے ہوئے تعریفی نشان کے طور پر، معروف تنظیم نے اپنی محنتی ٹیم کے ارکان کو شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ ہر فرد کو انفرادی طور پر کامیابی اور ترقی کا حصہ بننے پر سراہا گیا۔
شاندار کامیابی کی تقریب کو موسیقی نے چار چاند لگا دیے۔جس کے ساتھ شرکاء لذیذ کھانوں پر مشتمل
ایک دلکش شام سے لطف اندوز ہوئے۔