ایجنسی 21 انٹرنیشنل اور آئی سی سی آئی ہاؤسنگ اینڈ پراپرٹی ایکسپو 2022 میں لوگوں کی بھرپور شرکت
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پہلی بین الاقوامی پراپرٹی اینڈ ہاؤسنگ ایکسپو میں پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیٹ ایجنسی نیٹ ورک ایجنسی 21 انٹرنیشنل نے نمایاں کارکردگی سے شاندار مقبولیت حاصل کی۔ چار روزہ بین الاقوامی ایکسپو ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے پیشہ ورانہ افراد اور سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنے میں کامیاب رہی۔
ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے اسٹال نے شرکاء کو سرمایہ کاری کے بہترین آپشنز پیش کیے۔ امارات گروپ کے پراجیکٹس امارات ریزیڈنسیز، گرینڈ بازار اور گالف فلوراز پر صرف 5 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر بکنگ کی خصوصی آفر کی، جسے شرکاءکی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
تقریب میں سی ای او اور چیئرمین شفیق اکبر اور ڈائریکٹر ایجنسی 21 انٹرنیشنل شرجیل اے احمر سمیت کمپنی کے معزز سینئر نمائندگان نے شرکت کی۔
ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے سٹال پر حتمی اعداد وشمارکے مطابق 6 ہزار سے زائد شرکاء نے دورہ کیا۔ غیر معمولی آفرز نے زبردست فروخت کو یقینی بنایا۔ کامیابی سے ہمکنار ہونے والی پہلی بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو میں کھانے پینے کے سٹالز کے علاوہ تفریحی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایجنسی 21 انٹرنیشنل شرجیل اے احمر نے کہا، “میں جڑواں شہروں کے مکینوں کی اتنی بڑی تعداد کو پراپرٹی ایکسپو میں شرکت کرتے دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ میں رئیل اسٹیٹ کی معاشی طاقت پر یقین رکھتا ہوں، رئیل اسٹیٹ سیکٹر پاکستان میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔”