سالِ نو 2023 کے موقع پر ایجنسی 21 انٹرنیشنل کاروباری اہداف کی تکمیل کے لیے پُر عزم
اسلام آباد: صفِ اول کی ریئل اسٹیٹ کمپنی ایجنسی 21 انٹرنیشنل نے کاروباری اہداف کی تکمیل کے لیے نئے عزم نے ساتھ سالِ نو 2023 کا پُرتپاک استقبال کیا ہے۔
سالِ نو 2023 کے استقبال کے لیے ایجنسی 21 انٹرنیشنل نے امارات گروپ کے تعمیراتی منصوبوں کی سائٹ پر رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی مرکزی شاہراہ جی ٹی روڈ پر زیرِ تعمیر منصوبے امارات بلڈرز مال کی سائٹ پر سالِ نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے آتش بازی کا شاندار اہتمام کیا گیا۔
سالِ نو کو خوش امدید کہنے کے لیے جڑواں شہروں رولپنڈی اور اسلام آباد سے خواتین، بچوں، نوجوانوں اور اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں فلورنس گلیریا کی سائٹ پر منفرد نوعیت کا تھری ڈی پراجیکشن شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ایجنسی 21 انٹرنیشنل کا قیام پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں رائج فرسودہ روایات کو ختم کرنے اور اس سیکٹر کے اصل پوٹینشل کا ادراک کرنے کے لیے کیا گیا۔
پراپرٹی اور ٹیکنالوجی کے اس امتزاج، ایجنسی 21 کا مقصد پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو تبدیل کرنا، اعلیٰ خدمات اور بہترین طرزِ کاروبار کے ساتھ ایک نئی روایت رکھنا ہے۔
اپنے 5 سالہ سفر میں ایجنسی 21 انٹرنیشنل نے مُلکی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو نہ صرف منظم کیا بلکہ اپنی خدمات میں پروفیشنلزم کو ملحوظ رکھا۔
ایجنسی 21 اس عزم کا اعادہ کیے ہوئے ہے کہ مُلکی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں صاف، شفاف اور آسان سروسز کا فروغ کیا جا سکے اور ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز پر صارفین کا یقین بحال کیا جاسکے۔