جدت سے ہم آہنگ پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں نئے دور کا آغاز، ایجنسی 21 لانچ کر دیا گیا
اسلام آباد: ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے وسیع تر مقاصد کے ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے ریئل اسٹیٹ نیٹ ورک ایجنسی 21 انٹرنیشنل نے ملک گیر سطح پر اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں واقع تاریخی مقامات کو ایجنسی 21 برانڈ کے سبز رنگ کی روشنیوں سے مزین کر دیا گیا۔
ملک کے شہری علاقوں کی ڈیجیٹل میپنگ کے بانی اور امارات گروپ کے ذیلی ادارے پراپشور کی اس حوالے سے خدمات نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ایک نئے دور میں داخل کر دیا ہے جہاں اب ریئل اسٹیٹ میں محفوظ سرمایہ کاری کے لیے کسی بھی پراپرٹی کے ملکیتی حقوق اور اس کے محل وقوع کی تصدیق کا عمل باآسانی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر چیئرمن امارات گروپ شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ایجنسی 21 کی لانچ پر پورا پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امارت گروپ کا کاروباری ماڈل اس جہد پر منحصر ہے کہ پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو یکسر جدید بنیادوں پر استوار کر دیا جائے۔
ڈائریکٹر ایجنسی 21، شرجیل عباس احمر کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں پورے ملک میں 100 سے زائد دفاتر اور 1000 سے زائد ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صاف، شفاف اور منافع بخش ریئل اسٹیٹ ٹرانسیکشنز کا فروغ ہمارا اولین مقصد ہے۔
برانڈ ایمبیسیڈر اور اعلیٰ شہرت کے حامل سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم نے بھی ایجنسی 21 کے معیار کے حوالے سے انتھک عزم کو خوب اجاگر کیا۔